پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بانجھ فتوے،مفتیان پاکستان سے ایک سوال! عالم اسلام 70 سالوں سے جہاد میں مصروف ہے آپ نے کون سے عالم اسلام پر جہاد واجب کر دیا؟

، روزانہ شہادتیں دیتے ہیں، اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھاتے ہیں ، اپنے بچوں کو اپنے ہاتھوں سے دفناتے ہیں لیکن حق و حقیقت ،مقاومت و مزاحمت اور جہاد کے پرچم کو اٹھائے ہوئے ہیں۔

شیعہ نیوز: معروف عالم دین اور ہیئت آئمہ مساجد وعلمائےامامیہ پاکستان کے ایڈیشنل سیکریٹری علامہ سید صادق رضا تقوی نے آئی ایس او جامعہ کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ بہت اچھا ہے کہ پاکستان کے مفتیوں نے مل کر ایک فتویٰ دیا ہے کہ عالم اسلام پر جہاد واجب ہوچکا ہے ،انہوں نے کہا کہ عالم اسلام تو پہلے ہی سے جہاد میں شریک تھا۔ کون ہے جس نے فلسطین کو زندہ رکھا، وہ فلسطینی قوم ہے جس نے جہاد کے پرچم کو اٹھا کے رکھا ہے، انہوں نے تو پہلے ہی جہادکی راہ کو اپنا کے رکھا ہے، وہ روزانہ مرتے ہیں روزانہ جیتے ہیں، روزانہ شہادتیں دیتے ہیں، اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھاتے ہیں ، اپنے بچوں کو اپنے ہاتھوں سے دفناتے ہیں لیکن حق و حقیقت ،مقاومت و مزاحمت اور جہاد کے پرچم کو اٹھائے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ جواد نقوی نے ایک بارپھر فوجی جمہوریت کی حمایت میں بیان داغ دیا، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

انہوں نے مزید کہا کہ نسل بعد نسلن ایک کے بعد ایک کو یہ پرچم منتقل ہورہا ہے ، عالم اسلام تو اپنی ذمہ داری پوری کررہا ہے ، سب سے پہلے جس نے مسئلہ فلسطین کی حمایت کا اعلان کیا وہ امام خمینی ؒ تھے، اسلامی جمہوری ایران تھا وہ تو چالیس سالوں سے جہاد میں مصروف ہیں، حزب اللہ کئی سالوں اس جہاد میں مصروف ہے، حشد الشعبی اور انصار اللہ بھی اس جہاد میں مصروف ہیں، عالم اسلام پر آج کون سا جہاد واجب ہوا ہے؟؟اس لیئے کہ عالم اسلام میں موجود طاقتیں اسرائیل کے خلاف لڑ رہی تھیں ، لڑ رہیں ہیں اور لڑتی رہیں گی اور امریکا مردہ اور اسرائیل نا منظور کا نعرہ لگاتی رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button