
غزہ میں امداد رسانی کا راستہ کھول دیا جائے، یورپی ٹرائیکا
شیعہ نیوز: یورپی ٹرائیکا نے جس نے صیہونی حکومت کی بے دریغ حمایت جاری رکھی ہے، غزہ میں انساندوستانہ امداد کا راستہ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایسے عالم میں جب مغربی ممالک صیہونی حکومت کی بے دریغ حمایت جاری رکھے ہوئے ہيں برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے بدھ کو ایک مشترکہ بیان جاری کر کے صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ تک انساندوستانہ امداد پہنچنے کی اجازت دے کر بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب مشکوک ڈرون تباہ
بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی امداد کو سیاسی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال نہيں کرنا چاہئے اور فلسطین کی آبادی یا رقبے میں کسی طرح کی چھیڑ چھاڑ نہيں کرنا چاہئے برطانیہ فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے تمام فریقوں کو جنگ بندی کی جانب واپس آنے کی دعوت دی اور حماس سے قیدیوں کو فورا رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔
یورپی ٹرائیکا نے ایسی حالت میں انساندوستانہ امداد غزہ تک پہنچنے کا لائسنس جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کی ہمہ گیر حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور اسرائيل کو مختلف قسم کے ہتھیار فراہم کر کے غزہ کے عوام کے قتل عام میں شریک ہے۔