مشرق وسطی

ملک کا دفاعی نظام بیرونی ممالک پر انحصار کئے بغیر مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے، جنرل صباحی فرد

شیعہ نیوز: ایران کے ایئر ڈیفنس کمانڈر جنرل علی رضا صباحی فرد نے پاسداران انقلاب کے آپریشنل یونٹوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک پر انحصار کئے بغیر ملک کا دفاعی نظام مقامی طور پر تیار کیا گی ہے۔

جنرل صباحی فرد نے کہا کہ سکیورٹی اور ڈیٹرنس کو بڑھانے کے لیے دفاعی علوم کو فروغ دینا ضروری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے ملک کے حساس مراکز کی حفاظت کو یقینی بنانے میں فضائیہ کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button