دنیا

پوپ فرانسس کی آخری رسومات جاری

شیعہ نیوز: ویٹیکن سٹی میں پوپ فرانسس کی آخری رسومات جاری ہیں جس میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت، سیاسی رہنماؤں اور دیگر شریک ہیں۔

رپورٹ نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روم کا سینٹ پیٹرز باسیلیکا آج (ہفتہ) عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز ہے۔

پوپ کی آخری رسومات شروع کرنے سے پہلے سینٹ پیٹرز باسیلیکا کی گھنٹیاں بجائی گئیں۔

کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی آخری رسومات کا آغاز ہوگیا۔

یوکرین جنگ میں کلیدی کردار ادا کرنے والے روسی جنرل پُراسرار دھماکے میں ہلاک

اس موقع پر ویٹیکن سٹی کی سیکیورٹی سخت کی گئی ہے، جس میں 2 ہزار پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں ایرانی وزیر ثقافت، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، میلانیا ٹرمپ، برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر، فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون، اور یوکرین کے صدر ویلادیمیر زلنسکی سمیت اہم شخصیات شریک ہیں۔

اس تقریب میں ایران کے وزیر ثقافت اور اسلامی رہنمائی سید عباس صالحی بھی موجود ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں پوپ فرانسس کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پوپ فرانسس کے تابوت کو سینیٹ پیٹرز باسیلیکا سے سینیٹ پیٹرز اسکوائر پہنچا دیا گیا۔

آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد پوپ فرانسس کی تدفین سانتا ماریا میگیور کے قبرستان میں کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button