
یمن کی طرف سے تل ابیب، عسقلان اور امریکی بحری جہازوں پر ڈرون حملے
شیعہ نیوز:یمنی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمن نے تل ابیب اور عسقلان میں دو صہیونی اہداف پر ڈرون حملے کیے ہیں۔
ترجمان کے مطابق یمنی فوج نے دو ڈرون کے ذریعے اسرائیل کے اہم اہداف پر ایک ہی وقت میں حملے کیے جو مقبوضہ یافا اور عسقلان میں واقع ہیں۔ ان آپریشنز کا مقصد فلسطینی عوام اور فلسطینی مقاومت کی حمایت کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بحیرہ احمر کے شمال میں طیارہ بردار بحری جہاز ٹرومین کی زیرقیادت امریکی بحری بیڑے کے خلاف ایک مشترکہ فوجی آپریشن بھی کیا گیا۔
جنرل یحیی سریع نے مشترکہ فوجی آپریشن کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن یمنی نیوی اور ڈرون یونٹ نے کئی ڈرون کے ذریعے انجام دیا جو امریکہ کی طرف سے یمن پر جاری حملوں کا جواب ہے۔
یمنی ترجمان نے مزید کہا کہ بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب یمن کی فوجی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک غزہ کی جنگ ختم نہیں ہوتی اور محاصرہ ختم نہیں ہوتا۔