دنیا

کینیڈا: پارلیمانی انتخابات میں لبرل پارٹی کی جیت گئی

شیعہ نیوز: کینیڈا کے پارلیمانی انتخابات لبرل پارٹی نے جیت لئے۔

کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے اوٹاوا میں صحافیوں سے گفتگو میں اپنی پارٹی کی جیت کا اعلان کردیا۔

انہوں نے اپنی پارٹی کی کامیابی کے اعلان کے ساتھ ہی پارلیمنٹ میں سبھی جماعتوں کے تعمیری تعاون کی امید بھی ظاہر کی ہے۔دوسری طرف کنزرویٹیو پارٹی نے عام انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی حکومت کے ابتدائی سو دن انسانی حقوق کےلئے المیہ ہے، ہیومن رائٹ واچ کی رپورٹ

رپورٹوں کے مطابق کینیڈا کے پارلیمانی انتخابات میں لبرل پارٹی ایک سو چودہ نشستیں حاصل کرچکی ہے اور اڑتالیس نشستوں پر اس کو برتری حاصل ہے جبکہ کنزرویٹیو پارٹی کو ایک سوچھے نشستیں مل چکی ہیں اور تینتالیس پر برتری حاصل ہے۔ اس کے علاوہ بلاک کیوبک کو انیس اور این ڈی پی کو دو سیٹیں ملی ہیں۔

کینیڈین پارلیمنٹ کے تین سو تینتالیس نشستوں کے ایوان میں جیت کے لئے ایک سو بہتر نشستیں در کار ہوتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button