
راولپنڈی: قومی یکجہتی کانفرنس، علامہ عارف واحدی کی شرکت و خطاب
علامہ عارف واحدی نے مزید کہا کہ حق یہ ہے کہ قرآن کے وحدت امت کے آفاقی پیغام کو عملی طور پر اس طرح اجاگر کریں کہ اسلام کے سخت ترین دشمن خاص کر منحوس امریکہ اور اسرائیل سمجھ جائیں کہ تمام مسلمان حقیقی اسلام کے نظریاتی فرزند ہیں اور آپس میں متحد ہیں
شیعہ نیوز: ملی یکجہتی کونسل و شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے راولپنڈی میں پنجاب حکومت کی طرف سے پی سی ہوٹل میں منعقدہ قومی یکجہتی کانفرنس میں شرکت کی۔ رؤیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں یہ کانفرنس منعقد ہوئی۔
علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے خطاب میں قومی وحدت، اتحاد امت اور عالمی سطح پر مسلمانوں کے خلاف سازشوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن ہمیں امت واحدہ، امت خیر اور امت وسط کے خوبصورت القابات سے یاد فرماتا ہے۔ کیا ہم عملی طور ایک امت ہیں یا مسلکوں اور گروہوں میں بٹی ہوئی قوم ہیں؟
یہ بھی پرھیں: بھارت نے بھی پاکستان کے لیے اپنی فضائی حدود بند کردیں
علامہ عارف واحدی نے مزید کہا کہ حق یہ ہے کہ قرآن کے وحدت امت کے آفاقی پیغام کو عملی طور پر اس طرح اجاگر کریں کہ اسلام کے سخت ترین دشمن خاص کر منحوس امریکہ اور اسرائیل سمجھ جائیں کہ تمام مسلمان حقیقی اسلام کے نظریاتی فرزند ہیں اور آپس میں متحد ہیں اور امریکہ و اسرائیل اتحاد امت میں رخنہ اندازی نہیں کر سکتے۔
علامہ عارف واحدی نے مزید کہا کہ بلوچستان،سندھ اور ہر صوبے کے عوام ہمارے بھائی ہیں۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ مذاکرات کے ذریعے ملک میں امن و استحکام کی کوشش کامیاب ہو گی، تمام محب وطن طبقات اور عوام سے ہمارا مطالبہ ہے کہ سازشوں کا شکار نہ ہو کر اور صوبائی، علاقائی، لسانی اور مسلکی تعصبات سے بالاتر ہو کر اپنے ملک کو مستحکم کریں۔