دنیا

غزہ شدید انسانی المیے سے دوچار ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے عالمی برادری سے غزہ میں ہونے والی انسانی تباہی کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خطے میں انسانی تباہی کے مزید بحرانوں پر قابو پانے کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں اضافے پرتاکید کی ہے

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں پر ایسی شرائط مسلط کر رہا ہے جو خطے میں ایک گروپ کے طور پر ان کی بقا اور وجود سے ہرگزمطابقت نہیں رکھتیں۔ ان کا کہنا تھا غزہ پٹی کے سب سے دور جنوبی علاقے میں واقع رفح صوبے کو ایک نیا انسانی زون قرار دینا اور فلسطینیوں سے خوراک اور دیگر امداد حاصل کرنے کے لیے وہاں آنے پر اصرارناقابل عمل منصوبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 3 یورپی ممالک کی غزہ میں انسانی امداد کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی مذمت

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ اس طرح کے منصوبوں کا مطلب یہ ہے کہ غزہ کے رہائشیوں کی ایک بڑی تعداد جو آسانی سے نقل مکانی نہیں کر سکتے بالخصوص معذور، بیمار، زخمی اور خواتین خوراک کے بغیر رہ جائیں گے۔
وولکر ترک نے یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ غزہ میں ان علاقوں پر جہاں شہری پناہ حاصل کرتے ہیں وہاں اسرائیلی حکومت کے حملے ایک نفرت انگیز اقدام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button