اہم پاکستانی خبریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یکم مئی کو عالمی یوم مزدور منایا جارہا ہے

اس عالمی یوم مزدور کے منانے کا آغاز پاکستان میں 1973ء میں بانی پی پی پی ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں ہوا تھا۔

شیعہ نیوز: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یکم مئی کو عالمی یوم مزدور منایا جارہا ہے۔عالمی یوم مزدور اس عزم کے ساتھ منایا جارہا ہے کہ مزدور کی حالت میں بہتری لانے میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھی جائے گی، دیکھنا تو یہ بھی ہوگا کہ ہمارے جیسے ممالک میں مزدور کے حالات میں کوئی بہتری بھی آئی ہے یا نہیں۔

عالمی یوم مزدور کی حقیقت امریکی شہر شکاگو سے ابھری ہے، یہ 1886ء کو یکم مئی کا واقعہ ہے جب شکاگو کے مزدور، سرمایہ داروں اور صنعتکاروں کی جانب سے استحصال پر سڑکوں پر نکل آئے لیکن اس دوران ان کے مطالبات سننے کی بجائے الٹا پولیس نے ان مزدوروں کے جلوس پر فائرنگ کر دی جس سے سیکڑوں مزدور جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی نائب صدر نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق ٹرمپ کا دعویٰ دہرایا

یہی کافی نہیں تھا بلکہ اس جلوس کے دیگر گرفتار درجنوں مزدوروں کو تختہ دار پر لٹکا دیا، اس واقعہ کی یاد میں اور شکاگو کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دنیا بھر میں آج کے دن یکم مئی کو مزدوروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس عالمی یوم مزدور کے منانے کا آغاز پاکستان میں 1973ء میں بانی پی پی پی ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button