
علامہ عارف واحدی کی مختلف اہلسنت علماء سے ملاقات ملکی و خطے کی صورتحال پر گفتگو
ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب نے ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی دفتر میں جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کے ساتھ اہم اور مفید نشست کی
شیعہ نیوز: ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین نے ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی دفتر میں جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور کونسل کے نائب صدر جناب پیر سید صفدر گیلانی، جمعیت کے مرکزی نائب صدر جناب پیر سید سعادت علی شاہ، سجادہ نشین درگاہ چورہ شریف، جماعت اہل حرم پاکستان کے مرکزی صدر اور کونسل کے نائب صدر مولانا مفتی گلزار احمد نعیمی، مولانا قاری ابرار حسین قادری صوبائی نائب صدر جمعیت علماء و ملی یکجہتی کونسل شمالي پنجاب، کونسل کے مرکزی سیکریٹری مالیات جناب طاہر رشید تنولی اور جمعیت کے صوبائی رہنما علامہ ملک حیدر علوی کے ساتھ ایک اہم اور مفید نشست کی۔
یہ بھی پڑھیں: آج دنیا کے سب سے عظیم معلم اہلِ غزہ ہیں، علامہ جواد نقوی
اس نشست میں ملکی اور خطے کے موجودہ حالات کے علاوہ ملی یکجہتی کونسل کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایک خوبصورت اور محبتوں سے بھرپور نشست تھی حضرت مفتی گلزار نعیمی کی باوقار میزبانی سے احباب نے خوب استفادہ کیا۔