دنیا

امریکہ کی یمن کے خلاف نئی جارحیت، شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا

شیعہ نیوز: امریکہ نے یمن کے دو صوبوں حدیدہ اور مآرب کی شہری آبادیوں کو نو بار فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ نے یمن کے صوبہ مآرب کے ضلع "مدغل” کو 6 بار فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے 1200 کلومیٹر رینج کے حامل جدید ترین بیلسٹک میزائل ‘قاسم بصیر’ کی رونمائی کر دی

امریکی جنگی طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے جزیرہ کمران اور الصلیف ضلعے پر بھی تین بار بمباری کی۔

تاہم ان حملوں کے ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی خبر جاری نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ امریکہ صیہونی حکومت کی حمایت میں یمن کی شہری آبادیوں کو مسلسل جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button