
علامہ ساجدعلی نقوی کی محرومی کا شکار علاقوں میں صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ایک اہم پیش رفت
شیعہ نیوز: پاراچنار سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی علی ہادی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پاراچنار ڈاکٹر قیصر عباس بنگش کو قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے عطیہ کردہ ادویات حوالے کیں۔ یہ ادویات پاراچنار کے ان دور دراز علاقوں میں منعقد کیے جانے والے میڈیکل کیمپس کے لیے فراہم کی گئی ہیں جہاں صحت کی سہولیات تک رسائی مشکل ہے۔ اس موقع پر ایم پی اے علی ہادی نے کہا کہ سربراہ شیعہ علماکونسل علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر محروم طبقات کے لیے یہ عملی اقدام کیا گیا ہے تاکہ عوام کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر قیصر عباس بنگش نے پاراچنار کے عوام کی جانب سے علامہ سید ساجد علی نقوی اور علی ہادی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آئندہ ہفتے سے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا آغاز کر دیا جائے گا۔ یہ اقدام محرومی کا شکار علاقوں میں صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔