دنیا

ٹرمپ نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو "مکمل طور پر ختم کرنے” کا مطالبہ دہرایا!

شیعہ نیوز: امریکی صدر نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے ایٹمی پروگرام کے”مکمل خاتمے” کی کوشش زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے این بی سی چینل کو ایک انٹرویو میں ایران کے ایٹمی پروگرام کے خاتمے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کی جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے بارے میں دلائل سننے کے لیے تیار ہیں۔!

انہوں نے مذکورہ چینل کو بتایا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے بارے میں بات چیت کا مقصد تہران کے ایٹمی پروگرام کو "مکمل طور پر ختم کرنا” ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایمنسٹی انٹرنیشنل کا غزہ میں اسرائیلی جرائم روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ

جنوری میں وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ٹرمپ نے عوامی طور پر ایران کے ایٹمی پروگرام کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری طرف ایران نے مسلسل اس بات پر اصرار کیا ہے کہ ملک کے یورینیم کی افزودگی کے حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور اس کا پرامن ایٹمی پروگرام اور افزودگی کی صلاحیت ریڈ لائن ہے۔

ایران اور امریکہ نے حال ہی میں عمان کی ثالثی میں بالواسطہ مذاکرات کے تین دور منعقد کیے ہیں۔ گزشتہ روز ہونے والا چوتھا راؤنڈ عمانی ثالثوں نے لاجسٹک وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button