پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سینیٹر ساجد میر کے انتقال پر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی کا اظہار افسوس

صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا کہنا ہے کہ مرحوم تمام مکاتب فکر کے ہاں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے، پروفیسر ساجد میر نے مدارس دینیہ کے اتحاد، ملی یکجہتی کونسل کی تشکیل اور متحدہ مجلس عمل کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا، ان کے انتقال سے یقینی طور پر مسلک اہل حدیث کا بہت نقصان ہوا ہے

شیعہ نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے مرکزی جمعیت اہلحدیث اور وفاق المدارس السلفیہ کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین اور تنظیمی ساتھیوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ اپنے تعزیتی مراسلے میں انہوں نے کہا کہ پروفیسر ساجد میر کی ملی تعلیمی سماجی اور سیاسی خدمات عیاں ہیں۔ انہوں نے مدارس دینیہ کے اتحاد، ملی یکجہتی کونسل کی تشکیل اور متحدہ مجلس عمل کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے ہماری وارننگ کو نظر انداز کیا کیونکہ اسے اسرائیلی زندگیوں کی پرواہ نہیں، انصار اللہ کا دعویٰ

سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال سے یقینی طور پرمسلک اہلحدیث کا بہت نقصان ہوا اور دینی طبقے خاص طور پر مسلک اہل حدیث میں ایک خلا پیدا ہوا ہے۔ وہ تمام مکاتب فکر کے ہاں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ سیاست اور تعلیم و تربیت کے میدان میں بھی پروفیسر ساجد میر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ہم ان کی مغفرت کیلئے دعا گو ہیں، وہ ایک تاریخ تھے۔ ہم مسلک اہلحدیث کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button