
قابض رژیم کی بلیک میلنگ اور ڈکٹیشن ہرگز قبول نہیں، حماس
شیعہ نیوز: فلسطینی تحریک حماس نے صیہونی رژیم کے انسانی امداد کے غلط استعمال اور اس کے ذریعے سیاسی بلیک میلنگ کی کوشش کو سختی سے مسترد کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ وہ انسانی امداد کے معاملے کو سیاسی بلیک میلنگ کے طور پر استعمال کی شدید مخالفت کرتی ہے۔
حماس نے زور دیا کہ غزہ کے لئے انسانی امداد کی ترسیل میں رکاوٹ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور غزہ کے لوگوں کو بھوک سے مارنے کی صیہونی پالیسی کا تسلسل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے جوہری مسئلے پر سفارت کاری کی حمایت کرتے ہیں، یورپی یونین
حماس نے واضح کیا کہ غزہ میں امداد کی تقسیم کا اختیار رکھنے والا واحد فریق بین الاقوامی اور حکومتی ادارے ادارے ہیں، قابض رژیم یا ان کے نمائندوں کو یہ اختیار حاصل نہیں ہے۔
حماس کے بیان میں کہا گیا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ کے محاصرے کے خاتمے کے لئے جلد از جلد اقدام کرے۔
صیہونی رژیم حماس کو اپنی شرائط ماننے پر مجبور کرنے کی کوشش میں 2 ماہ سے زائد عرصے سے خوراک اور ادویات کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رہی ہے۔