
الجولانی کو خوف لاحق، دورہ بغداد کے لئے امریکہ سے سکیورٹی ضمانت مانگ لی!
شیعہ نیوز: عراقی حکومت کے ایک ذریعے نے اگاہ کیا کہ الجولانی نے بغداد میں عرب سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ سے سکیورٹی ضمانت کی درخواست کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عراقی حکومت کے ایک ذریعے نے آگاہ کیا ہے کہ الجولانی نے بغداد میں ہونے والے عرب سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ سے ضمانت کی درخواست کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ پر حملوں میں شدت، نیتن یاہو کابینہ میں شدید اختلافات
الجولانی نے عراق میں ممکنہ حملے کے خوف سے ایک امریکی سکیورٹی کمپنی سے تحفظ کی ضمانت کی درخواست کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ الجولانی کی درخواست بغداد کی طرف سے دی گئی ضمانتوں کے باوجود کی گئی۔
ذرائع نے مزید کہا کہ بغداد نے عرب سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے الجولانی کی سکیورٹی کے حوالے سے بہت سی ضمانتیں دی ہیں لیکن دمشق انہیں کافی نہیں سمجھتا!
مذکورہ ذریعے نے کہا کہ الجولانی کی بغداد اجلاس میں موجودگی یا غیر موجودگی کا انحصار حفاظتی اقدامات پر ہے۔