مشرق وسطی

خلیج فارس کا نام بدلنے کی افواہوں پر اقوام متحدہ کا ردعمل

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے ترجمان نے خلیج فارس کے نام بدلنے کی کوششوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اس کا حوالہ اسی طرح کرے گا جس طرح اس نے اب تک کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی نائب ترجمان اسٹیفنی ٹریمبلے نے خلیج فارس کے نام افواہوں کے بارے میں پوچھے گئےایک سوال کے جواب میں کہا کہ اقوام متحدہ اس خطے کا اسی طرح حوالہ دیتا رہے گا جس طرح وہ اب تک اس کا حوالہ دیتا آیا ہے، یعنی "خلیج فارس”۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں داعش کے رہنما مولوی عبدالعزیز نے پاک بھارت جنگ کو اسلام نہیں بلکہ قومیت کی جنگ قرار دے دیا

انہوں نے واضح کیا: "میرے خیال میں ہمیں اس خطے کو اس کے معمول کے نام (خلیج فارس) سے ہی جاننا چاہیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے، خلیج فارس کا نام تبدیل کرنے کی افواہوں کے بارے میں کہا کہ انہوں نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے اور وہ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں چاہتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button