پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان میں داعش کے رہنما مولوی عبدالعزیز نے پاک بھارت جنگ کو اسلام نہیں بلکہ قومیت کی جنگ قرار دے دیا

چند لوگوں نے ہاتھ اٹھایا تو مولوی عبدالعزیز نے کہا کہ کم ہی نظر آرہے ہیں اس کا مطلب ہے کافی سمجھ پیدا ہوچکی ہے ۔

شیعہ نیوز: پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے سبب سے بڑے اور مضبوط مرکز لال مسجد سے ایک بار پھر ریاست پاکستان اور مملکت خداداد کے خلاف سنگین آوازیں اٹھ گئی ہیں، لیکن افسوس ہماری ریاست اور اس کے چاک وچوبند دستے فقط سیاسی کارکنان اور پرامن عوامی جدوجہد میں مصروف شہریوں کے خلاف کو متحرک ہیںلیکن اس مولوی عبد العزیز عرف برقع پوش مفرور کے خلاف کوئی ایکشن لینے کو تیار نہیں جو صبح شام بغیر کسی ڈر وخوف کے ریاست ، آئین اور قانون کا مزاق اڑاتا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق لال مسجد میں خطبہ جمعہ میں مولوی عبدالعزیز نے کہا کہ آپ نمازیوں میں سے کتنے لوگ پاکستان اور ہندوستان کی جنگ میں پاکستان کا ساتھ دیں گے ، چند لوگوں نے ہاتھ اٹھایا تو مولوی عبدالعزیز نے کہا کہ کم ہی نظر آرہے ہیں اس کا مطلب ہے کافی سمجھ پیدا ہوچکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : وہ ننھاشہیدجس کا جنازہ اس کے وطن نا جاسکا، آرمی چیف کو روک کر پاراچنار کے ایک جرائت مند نوجوان کیا کہا؟؟

پاکستان ہندوستان کی جنگ اسلام کی جنگ نہیں ہے، قومیت کی جنگ ہے ،یہ اللہ کے دین کی سربلندی کی جنگ نہیں ،پاکستان میں کفریہ نظام نافذ ہے۔ پاکستان میں اس وقت جو ظالمانہ اور کفریہ نظام نافذ ہے وہ ہندوستان سے بھی بڑھ کر ہے۔ اس لیئے اس جنگ میں پاکستان کا ساتھ نا دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button