
فلسطین کی حمایت میں سندھ بھر کے ذاکرین کرام کا اجتماع
شیعہ نیوز:فلسطین فائونڈیشن پاکستان کی جانب سے یوم نکبہ مہم کے تحت کراچی کے ایک
مقامی ہوٹل میں سندھ بھر کے ذاکرین امامیہ کی یکجہتی فلسطین کانفرنس منعقد کیا کی گئی جس میں سندھ بھر کے مشہور و معروف ذاکرین نے شرکت کی ۔ کانفرنس کی صدارت فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کی۔ یکجہتی فلسطین کنونشن سے علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ اخلاق احمد اخلاق، علامہ نثار قلندری، علامہ فرقان عابدی، علامہ سجاد شبیر، علامہ علی عرفان ، علی علی کامران عابدی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔
ذاکرین کرام کی یکجہتی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پاکستان کے خلاف ہندوستان کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت کے جنگی جنون کو کنٹرول کیا جائے اور مودی سرکار کو لگام ڈالی جائے۔ مقررین کاکہنا تھا کہ بھارتی حکومت خطے میں آگ و خون کا بازار گرم کر کے امریکہ اور اسرائیل کی خدمت کرنا چاہےی ہے۔ پاکستان کی سالمیت پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے اور دفاع وطن کے لئے پوری قوم متحد ہو کر سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ افواج پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان کی دفاعی لائن مضبوط ہے جسے کسی کو توڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوںنے غزہ، لبنان، یمن اور شام پر امریکی اور اسرائیلی جارحیت کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
مقررین نے یوم نکبہ کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فلسطین پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے قبضہ کو 77سال بیت چکے ہیں اور آج فلسطینی عوام کے لئے ہر دن ایک نکبہ کی مانند ہے۔ پوری دنیا فلسطینیوں کی نسل کشی کا تماشہ دیکھ رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح نے واضح کہا تھا کہ فلسطین کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ قائد اعظم نے اسرائیل کو ایک ناجائز اور غاصب ریاست قرار دیا ہے تاہم فلسطین ہمیشہ سے فلسطینیوں کا وطن رہاہے اور وطن رہے گا ۔مقررین نے فلسطینی عوام کے حق واپسی کی بھرپور حمایت کی اور کہا کہ سندھ بھر میں ذاکرین کرام مجالس کے اجتماعات میں مسئلہ فلسطین کو خصوصی اہمیت دیں گے اور مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے لئے مجالس میں فلسطین کاز کی حمایت کو اجاگر کیا جائے گا۔
ذاکرین نے کانفرنس میں قرار داد منظور کرتے ہوئے مسلم دنیا کے حکمرانوں سے اپیل کی کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کریں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ امریکی و اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ ہر سطح پر جاری رکھا جائے ۔ غز ہ کی ناکہ بندی کے خاتمہ کے لئے تمام مسلمان ممالک کردار ادا کریں۔ مقررین کاکہنا تھا کہ 15مئی کو کراچی پریس کلب پر یوم نکبہ کے موقع پر عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا عوام ا س میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔