
ویٹکاف اتوار کو ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے عمان جائیں گے، امریکی میڈیا
شیعہ نیوز: امریکی ذرائع کے مطابق ویٹکاف ایران سے مذاکرات کے لیے اتوار کو عمان جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق، ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا چوتھا دور اتوار سے شروع ہورہا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے آکسیوس نے اس حوالے سے کہا ہے ہے کہ امریکی صدر کے مشرق وسطی کے لیے خصوصی نمائندے اسٹیو ویٹکاف اتوار کے روز ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے چوتھے دور میں شرکت کے لیے عمان روانہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور: بھارتی جارحیت کے خلاف، تحریک بیداری امت مصطفیٰ کی جانب سے علامتی پریڈ
آکسیوس نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ مذاکرات مسقط میں ہوں گے اور ان میں ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری امور پر براہ راست اور بالواسطہ دونوں انداز میں بات چیت متوقع ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بھی آج تصدیق کی ہے کہ عمان نے مذاکرات کی میزبانی کے لیے اتوار کا دن تجویز کیا تھا جس پر ایران نے اس پر اپنی رضامندی ظاہر کی ہے۔
مبصرین کے مطابق یہ مذاکرات جوہری معاہدے کی بحالی اور پابندیوں کے مسئلے پر فریقین کے درمیان جاری پیچیدہ مکالمے کا تسلسل ہیں، جن میں عمان ثالثی کردار ادا کررہا ہے۔