مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

نیتن یاہو کی جانب سے امریکہ-حماس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش، ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل

شیعہ نیوز: ایران کے وزیر خارجہ نے حماس کی امریکہ کو قیدی کی منتقلی روکنے کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی بے اثر کوششوں کو چھوٹی موٹی صیہونی کارروائیوں سے تعبیر کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر ایک پوسٹ کو دوبارہ شائع کرتے ہوئے بعنوان "نیتن یاہو اور ڈرمر نے امریکی قیدیوں کی رہائی کے لیے امریکہ اور حماس کے معاہدے کو روکنے کی کوشش کی”، اسے اسرائیلی وزیر اعظم کے مٹھی بھر تخریبی اقدامات سے تعبیر کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فضائیہ  نے خطے میں طاقت کے توازن کو بگاڑنے کی عالمی استعماری سازشوں کو خاک میں ملاکرپوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا،کاظم میثم

ٹائمز آف اسرائیل نامی صیہونی اخبار نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور بعض اسرائیلی حکام نے حماس کی جانب سے اسرائیلی قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔

ایک امریکی اہلکار کا خیال ہے کہ اسرائیلی حکام کو اس بات کی پریشانی ہے قیدیوں کا تبادلہ نہ چاہنے والوں میں کن حکام کا نام فاش ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button