دنیا

سلامتی کونسل کی غزہ کو امداد بھیجنے کے نئے امریکی – صیہونی منصوبے کی مخالفت

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے متعدد ارکان نے غزہ پٹی کو امداد بھیجنے کے نئے امریکی – صیہونی منصوبے کی مخالفت کی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے منگل کی شب برطانیہ، فرانس، ڈنمارک، سلووینیا اور یونان کی درخواست پر غزہ کی صورت حال پر اجلاس منعقد کیا جس میں کنٹریکٹرز کے ذریعے غزہ کو امداد کی ترسیل کو کنٹرول کرنے کے صیہونی حکومت کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی میزائلوں کے سامنے بے بس صہیونی حکومت ایرانی میزائلوں کا کیا مقابلہ کرے گی، جنرل سلامی

اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر اور مستقل نمائندے جیروم بونافونٹ نے اس منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ طریقہ کار بین الاقوامی قانون کے منافی ہے اور لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرنی چاہیے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں روس کے سفیر اور مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے اس منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں قحط تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یہ منصوبہ اقوام متحدہ کو (اسرائیل کی) فوجی کارروائیوں میں شراکت دار بنا دے گا اور انسانی امداد میں غیر جانبداری کو بھی خطرے میں ڈالے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button