اسلامی تحریکیں

سلفیت میں فدائی کارروائی اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی سچی آواز ہے، حماس

شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں ہونے والی فدائی کارروائی کو فلسطینی مزاحمت کی ایک بہادرانہ اور ولولہ انگیز مثال قرار دیا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی غرب اردن کے عوام کے زندہ ضمیر اور قابض اسرائیل کے خلاف ان کی ناقابل تسخیر مزاحمت کی حقیقی ترجمان ہے۔

حماس نے سرکاری بیان میں کہا ہے کہ سلفیت کی اس کارروائی نے ان فلسطینی نوجوانوں کی غیرت و حمیت کو ظاہر کیا ہے جو ظلم و استبداد کو قبول کرنے کے بجائے میدان عمل میں نکل کر اپنے خون سے قابض کے جرائم کا حساب لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہمارے امداد رساں انسانی صفات اور انسان دوستی کے مظہر ہیں، رہبر معظم انقلاب

حماس نے کہا کہ یہ کارروائی صرف ایک فرد کا اقدام نہیں، بلکہ اس پوری مظلوم عوام کی آواز ہے جو قابض اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت، زمین پر قبضے کی سازشوں اور آبادیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ حملہ قابض اسرائیل کے ان بڑھتے ہوئے جرائم کا فطری ردعمل ہے، جو وہ مسلسل غزہ، مغربی کنارے، فلسطینی قیدیوں اور مقدس مقامات کے خلاف انجام دے رہا ہے۔

حماس نے غرب اردن کے تمام عوام سے اپیل کی کہ وہ قابض اسرائیل اور اس کے غاصب آبادکاروں کے خلاف مزید مؤثر اور دردناک کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں، اور مزاحمت، استقامت اور قومی وحدت کے پرچم تلے متحد ہو کر اس ظلم کا بھرپور جواب دیں۔

یاد رہے کہ بدھ کی شام صہیونی ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ سلفیت کے مغرب میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک صہیونی خاتون ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button