
دنیا
اسرائیل غزہ میں خوراک کی کمی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، کینیڈا
شیعہ نیوز: کینیڈا کی نئی وزیر خارجہ انیتا آنند نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں خوراک کی کمی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اپنے ملک کی کابینہ کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خوراک کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، اسرائیلی جارحیت میں اب تک پچاس ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی وزیر خارجہ کی نیتن یاہو سے ٹیلیفونک گفتگو، غزہ کے حالات پر اظہار تشویش
کینیڈین وزیر خارجہ نے اسرائیل پر حماس کے ساتھ بات چیت سے مسئلے کے حل پر زور دیا۔
انیتا آنند نے کہا ہمیں غزہ میں جنگ بندی کے لیے مزید کام جاری رکھنے کی ضرورت ہے، دو ریاستی حل یقینی بنانا ہوگا، اور کینیڈا اپنے اس مؤقف پر برقرار رہے گا۔