پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایک دن آئے گا جب ہم صہیونی حکومت کے ظلم و بربریت کو پاش پاش ہوتا دیکھیں گے

وہ دن ضرور طلوع ہوگا جب الاقصیٰ کی آزاد فضا میں اذان کی صدائیں گونجیں گی، بچوں کی مسکراہٹیں خوف پر غالب آئیں گی، اور دنیا دیکھے گی کہ جو قوم صبر، قربانی اور ایمان کے راستے پر قائم رہتی ہے، اسے خدا کی مدد ضرور نصیب ہوتی ہے

شیعہ نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ ایک دن وہ لمحہ ضرور آئے گا جب دنیا ظلم کے اندھیروں سے نکل کر انصاف کی روشنی میں نہائے گی۔ ہم ظالم صہیونی حکومت کے ظلم و بربریت کو پاش پاش ہوتا دیکھیں گے اور مظلوم فلسطین کو فتح و آزادی کی روشن صبح نصیب ہوگی۔ یہ صرف ایک سیاسی جدوجہد نہیں، بلکہ حق و باطل کی جنگ ہے، جس میں آخرکار فتح حق کی ہی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اقوامِ متحدہ کا اسرائیل سے جنگ روکنے اور غزہ تک امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کا مطالبہ

وہ دن ضرور طلوع ہوگا جب الاقصیٰ کی آزاد فضا میں اذان کی صدائیں گونجیں گی، بچوں کی مسکراہٹیں خوف پر غالب آئیں گی، اور دنیا دیکھے گی کہ جو قوم صبر، قربانی اور ایمان کے راستے پر قائم رہتی ہے، اسے خدا کی مدد ضرور نصیب ہوتی ہے۔ فلسطین آزاد ہوگا، کیونکہ یہ وعدہ صرف انسانوں کا نہیں، رب کا وعدہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button