مشرق وسطی

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ، حملہ آور نوجوان فائرنگ سے شہید

شیعہ نیوز: اسرائیلی فوج نےجمعہ کی شام مقبوضہ بیت المقدس کے قدیمی علاقے میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ نوجوان نے چاقو سے حملہ کرکے ان کے ایک پولیس اہلکار کو زخمی کیا تھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ مسجد اقصیٰ کے ایک دروازے کے قریب پیش آیا، جہاں ایک فلسطینی نوجوان نے جرات مندی سے اسرائیلی فوج کے ایک اہلکار پر حملہ کیا۔ قابض اسرائیلی فوج نے فوری طور پر نوجوان کو گولیوں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا اور بعد ازاں جام شہادت نوش کر گیا۔

یہ بھی پڑھیں : برقہ پوش مولوی عبدالعزیز نے رنگین مزاج مفتی عبدالقوی پر بندوق تان لی

واقعے کے بعد قابض اسرائیل کی فوج نے مسجد اقصیٰ کے اطراف کے فضاؤں میں ڈرون طیارہ اُڑایا، شہر کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی چوکیاں قائم کر دیں اور مسجد اقصیٰ کے دروازے بند کر کے محاصرہ سخت کر دیا۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملے میں قابض پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہوا ہے جس کی حالت درمیانی بتائی جا رہی ہے۔ یہ واقعہ باب السلسلہ کے قریب پیش آیا، جو مسجد اقصیٰ کے اہم دروازوں میں سے ایک ہے۔

واقعے کے بعد قابض پولیس کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی مکمل ناکہ بندی کر کے مزید افراد کی تلاش شروع کر دی۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب پورے فلسطین میں قابض اسرائیلی مظالم اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف غم و غصے کی فضا پھیلی ہوئی ہے۔ شہید ہونے والا نوجوان ان ہزاروں بے خوف فلسطینیوں کی صف میں شامل ہو گیا، جو قابض اسرائیل کے ظلم کے خلاف سینہ تان کر کھڑے ہو جاتے ہیں، چاہے اس کی قیمت جان ہی کیوں نہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button