مشرق وسطی

مذاکرات کے اگلے دور کا وقت جلد طے کیا جائے گا، عراقچی

شیعہ نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے اگلے دور کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات کے اگلے دور کا وقت تقریباً طے ہوچکا ہے اور اس کی حتمی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عراقچی نے بتایا کہ عمان کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں خطے کے حالات، دوطرفہ تعلقات اور امریکا کے ساتھ جاری بات چیت کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : شہید یحیی السنوار کے بھائی کی شہادت یا حیات؟ اسرائیلی انٹیلیجنس مخمصے میں

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے اگلے دور کا وقت جلد طے کرنے کے بعد اعلان کیا جائے گا۔

عراقچی کے مطابق مذاکرات کے مقام کے حوالے سے عمان کے وزیر خارجہ اعلان کریں گے۔

عمان کے ذریعے امریکہ کا مکتوب پیغام وصول کرنے کے بارے میں سوال پر عراقچی نے واضح کیا کہ ابھی تک امریکا کی جانب سے کوئی تحریری پیغام ہمیں موصول نہیں ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button