پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملتان: پاک فوج کے حق میں ریلی اور جشن کا اہتمام، علامہ اقتدار نقوی و دیگر شریک

دربار شاہ شمس پر افواج پاکستان کی دشمن کے خلاف شاندار کامیاب آپریشن بنیان المرصوص کا جشن منایا، اس موقع پر مدینہ الاولیا ملتان کے عزاداری سے تعلق رکھنے والے بانیان مجالس، لائسنس داران جلوس عزا، متولی امام بارگاہ، ماتمی انجمنوں کے سالار، علما و ذاکرین اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی

شیعہ نیوز: قومی یوم تشکر کے موقع پر مرکزی تنظیم لائسنس داران عزاداری امام حسین کے زیراہتمام پاک فوج کے کامیاب آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر ریلی کا انعقاد دربار شاہ شمس ملتان پر کیا گیا۔ مدینہ الاولیا ملتان میں انتظامی سطح کے بعد اجتماعی یوم تشکر کی تقریبات کے سلسلے میں مرکزی تنظیم لائسنس داران عزاداری امام حسین علیہ السلام کے اراکین و مرکزی صدر نے دربار شاہ شمس پر افواج پاکستان کی دشمن کے خلاف شاندار کامیاب آپریشن بنیان المرصوص کا جشن منایا، اس موقع پر مدینہ الاولیا ملتان کے عزاداری سے تعلق رکھنے والے بانیان مجالس، لائسنسداران جلوس عزا، متولی امام بارگاہ، ماتمی انجمنوں کے سالار، علما و ذاکرین اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا دورۂ عرب ممالک، شرعی اصول اور غیرتِ اسلامی کا مذاق اڑایا گیا، علامہ محمد افضل حیدری

شرکا نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کیے اور علما نے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے دعا کروائی۔ ریلی کے شرکا میں مرکزی صدر سید موسی رضا شاہ بخاری، علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، مخدوم سید چن چراغ مشہدی، اخلاق حیدر صدیقی، سید طاہر عباس شاہ بخاری، سید عارف اختر کاظمی، مرزا خرم عباس، ثقلین رضا پہلوان، سید نوازش حسین شاہ بخاری، سید شہنشاہ حسین بخاری، مہر قیصر عباس، سید اقبال مہدی زیدی ایڈوکیٹ، سید ذوالفقار حسین کاظمی و دیگر لائسنس داران، متولیان، بانیان مجالس موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button