مشرق وسطی

ایرانی ساحل کے قریب آئل ٹینکر کو حادثہ، برطانوی سیکورٹی کمپنی

شیعہ نیوز: یورپی کے مطابق برطانوی بحری سیکیورٹی کمپنی نے ایران کے ساحلی شہر جاسک کے قریب ایک آئل ٹینکر کو حادثے کی خبر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، برطانوی نے کہا ہے کہ پانامہ کے پرچم کے تحت چلنے والے آئل ٹینکر کو ایرانی ساحلی شہر کے نزدیک حادثہ پیش آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پانامہ کے پرچم کے تحت چلنے والا یہ ٹینکر متحدہ عرب امارات سے منسلک بتایا جاتا ہے۔ حادثے کے وقت آئل ٹینکر تقریباً 51 بحری میل شمال مغرب میں موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران سے معاہدے کی امید ہے اگرچہ آسان نہیں، امریکی وزیرخارجہ

برطانوی   نے کہا کہ جہاز سے ایک ہنگامی پیغام موصول ہوا جس میں کہا گیا کہ جہاز کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

کمپنی کے دعوے کے مطابق، ایک اندازے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ جہاز ایران کے شیڈو فلیٹ یعنی پابندیوں سے بچنے کے لیے زیرِ زمین سرگرم آئل نیٹ ورک سے تعلق رکھتا ہے۔ اسی نوعیت کے دوسرے بحری جہاز کو پہلے ہی امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں کے تحت بلیک لسٹ کیا جاچکا ہے۔

ابھی تک ایران یا متحدہ عرب امارات نے برطانوی سیکورٹی ایجنسی کے ان دعوؤں پر کوئی سرکاری ردعمل جاری نہیں کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button