مشرق وسطی

غزہ میں جاری جنگ کو فوری طور پر ختم کیا جائے، یونانی وزیراعظم

شیعہ نیوز: یونانی وزیراعظم نے غزہ میں فلسطین عوام پر صہیونی جارحیت کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے فوری طور پر جنگ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، یونان کے وزیر اعظم کیریاکوس میتسوتاکیس نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو ناقابلِ جواز اور ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی اور محصور فلسطینی عوام کے لیے امداد کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے، وہ ناقابلِ توجیہ ہے۔ اسرائیل کو فوری طور پر اپنی کارروائیاں روکنی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں : خلیج فارس کے نام کو مسخ کرنے کی مذموم کوشش، گوگل کے خلاف ایران کی قانونی کارروائی

انہوں نے واضح کیا کہ دوستی کا مطلب یہ نہیں کہ ہم خاموش رہیں۔ سچے اتحادیوں کو اپنی رائے دیانتداری سے بیان کرنی چاہیے۔

یونانی وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں نے ذاتی طور پر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کا حملہ اس بات کا جواز نہیں بن سکتا کہ شہری آبادی کو اس قدر شدید اور غیر متناسب اذیت دی جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ، فرانس اور دیگر یورپی ممالک کے حکام بھی اسرائیل کی عسکری کارروائیوں پر تنقید اور غزہ میں انسانی امداد کی فوری فراہمی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button