مشرق وسطی

ایران کے معاملے پر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ گفتگو، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

شیعہ نیوز: صدر ٹرمپ اور نتن یاہو کے درمیان ٹیلفونک گفتگو کے دوران ایران کے بارے میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ فریقین مذاکرات کو تعمیری اور مثبت قرار دے رہے ہیں۔ اس دوران صہیونی حکام جوہری مذاکرات کا عمل سبوتاژ کرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔

ایران سے مذاکرات کے حوالے سے امریکہ اور اسرائیل کے موقف میں اختلافات کھل کر سامنے آئے ہیں۔ اسرائیلی چینل 12 نے انکشاف کیا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ایران کے جوہری مسئلے پر تلخ گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : کیا ٹرمپ نتن یاہو کو نظرانداز کر غزہ میں جنگ بندی کا اعلان کرنے جا رہے ہیں؟

رپورٹ کے مطابق یہ گفتگو گزشتہ جمعرات کو ہوئی جس میں ایران کے جوہری پروگرام پر دونوں رہنماؤں کے درمیان گہرے اختلافات سامنے آئے۔

ٹرمپ نے نیتن یاہو کو واضح طور پر کہا کہ وہ ایران کے ساتھ سیاسی طور پر معاملہ طے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور انہیں یقین ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں۔

دو باخبر ذرائع کے مطابق، نیتن یاہو نے اس موقف کی مخالفت کی، جس پر دونوں کے درمیان تلخی اور کشیدگی پیدا ہوگئی۔

اسرائیلی ٹی وی نے اس گفتگو کو "متشنج” اور "پر تناؤ” قرار دیا ہے، جو دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران کے حوالے سے نقطہ نظر کے واضح فرق کو ظاہر کرتا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button