پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت انصاف پہ مبنی موقف ہے، وزیر اعظم شہباز شریف اور اُنکی ٹیم کو یہ موقف اختیار کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،علامہ امین شہیدی

شیعہ نیوز: امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے ایران میں ایرانی صدر کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں جو موقف اختیار کیا ہے، یہ پاکستان کے عوام کی ترجمانی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کا حق ہر اس ملک کو حاصل ہے جسے اپنی سلامتی کیلئے چیلنجز درپیش ہیں، پاکستان نے بھی اسی حق کے تحت ایٹمی ہتھیاروں کا حق حاصل کیا، دنیا کے پانچ ممالک کے پاس اگر ایٹمی ہتھیار ہیں تو انکو یہ جواز نہیں دیا جاسکتا کہ کمزور ممالک کو رگیدنا شروع کردیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کا پرامن ایٹمی پروگرام ایران نے اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے شروع کیا ہے، ایران متعدد بار اس موقف کا اظہار کرچکا ہے کہ اگر ہم ہتھیار بنانا چاہیں تو پوری دنیا ہمیں روک نہیں سکتی۔

انکا کہنا تھا کہ ایران بتا چکا ہے کہ ہم ہتھیار نہیں بنا رہے، اجتماعی موت کا سبب بنانے والے ہتھیار بنانا حرام ہیں، ہتھیار بنانے کا مقصد ملکی سلامتی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، ایران کے جنگی مقاصد نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ،اسرائیل اور یورپ ہمیشہ خواہاں رہے ہیں کہ ایران کا راستہ روکا جائے اور عالمی پابندیاں بھی لگائی گئیں، اس پس منظر میں پاکستان اور دوسرے ملک وہی موقف اختیار کرسکتے ہیں جو پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اختیار کیا ہے یہ معتدل اور انصاف پہ مبنی موقف ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور اُنکی ٹیم کو یہ موقف اختیار کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button