
نوابشاہ و حیدرآباد: ایس یو سی کی جانب سے تحفظ عزا و دفاع پاکستان کانفرنسز کا انعقاد
سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی صوبائی صدر علامہ اسد اقبال زیدی علامہ محمد علی جروار سمیت ضلعی عہدیداران کارکنان اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور نئے عزم کا اظہار کیا
شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے زیر اہتمام حیدرآباد اور نوابشاہ میں عظیم الشان تحفظ عزا و دفاع پاکستان کانفرنسز کا انعقاد ہزاروں کارکنان اور علماء کرام کی شرکت کانفرنسز میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی صوبائی صدر علامہ اسد اقبال زیدی علامہ محمد علی جروار سمیت ضلعی عہدیداران کارکنان اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور نئے عزم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ایٹمی قوت بننا غیر معمولی کارنامہ ہے، علامہ ساجد علی نقوی
سیکرٹری جنرل نے تحفظ عزا کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ، محرم الحرام 1447ھ کی آمد آمد ہے اس حوالے سے یہ کانفرنس استقبال محرم کے حوالے سے بھی بہت اہم ہے محرم الحرام ایثار و قربانی کا مہینہ ہے جس میں سید الشہداء امام حسین علیہ السلام نے دین مبین کو یزید کے ناپاک عزائم اور شیطانی سوچ کے خاتمے کے لیے قیام کا کیا لحاظہ اسی نواسہ رسول صہ کی یاد کو منانے کے لیے مجالس، جلوس، عزاداری، مرثیہ، نوحہ خوانی اور سبیلوں کا انتظام کیا جاتا ہے، وطن عزیز پاکستان ہمارا ملک، ہماری جان اور ہماری پہچان ہے اس ملک کے اندر عزاداری کے خلاف کوئی قدغن باقل برداشت نہ تھی، نہ ہے اور نہ رہے گی ، لحاظہ عزاداری ضمانت ہے پر امن پاکستان کی، جلوسوں کے مسائل کی بات چیت ہو رہی تھی انشاءاللہ وہ جلوس عزا اسی انداز میں نکالے جائیں گے، اللہ تعالٰی ملک و ملت کی حفاظت فرمائے آمین۔