دنیا

یمن کا میزائل حملہ: بن گوریان ایئرپورٹ بند، تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں خطرے کے سائرن

شیعہ نیوز: تل ابیب اور دیگر صہیونی شہروں پر یمنی فوج کے میزائل حملے کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کی جانب سے اسرائیل کے خلاف جوابی کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق عرب ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ یمن کی جانب سے کیے گئے میزائل حملے کے بعد اسرائیلی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے جبکہ تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی عوام کا حق خود ارادیت قابل بحث نہیں، غزہ ٹریبونل کا اعلان

صہیونی فوج نے تصدیق کی ہے کہ یمن سے داغے گئے میزائل کے بعد مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں خصوصاً تل ابیب، بیت المقدس اور دیگر صہیونی بستیوں میں خطرے کے سائرن بجائےگئے جس کے بعد بڑی تعداد میں صہیونی شہری پناہ گاہوں کی طرف بھاگ گئے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ یمنی میزائل حملوں کی وجہ سے بن گوریان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں روک دی گئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق یمنی حملے کے نتیجے میں اسرائیل کے مرکزی اور جنوبی علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے جب کہ صہیونی حکام کی جانب سے تاحال حملے کی نوعیت اور ممکنہ نقصانات پر کوئی تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button