دنیا

غزہ کے حوالے سے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، صدر ٹرمپ

شیعہ نیوز: امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے غزہ میں جنگ بندی کے لئے کوششوں کے تحت معاہدے کے نزدیک پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کے حوالے سے ایک ممکنہ معاہدہ جلد طے پاسکتا ہے جس کا آئندہ ایک یا دو دن میں اس کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی قوم یورینیم افزودگی کو روکنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی، آیت اللہ سید ہاشم حسینی

تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران غزہ میں فلسطینی عوام پر صہیونی حکومت کی جارحیت کو روکنے اور امدادی کاموں کی بحالی کے لئے ہونے والی کوششوں کی نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے معاہدہ بہت جلد ہونے کی امید ہے۔

غزہ کے معاملے کے علاوہ ٹرمپ نے ایران سے متعلق پالیسی پر بھی بات کرتے ہوئے پرانے مؤقف کو دہرایا اور دعویٰ کیا کہ اگر پورے مشرق وسطی میں بم نہ گریں تو یہ ایک خوش آئند بات ہے۔ ایران ایک کامیاب ملک بن سکتا ہے جوکہ بننا چاہئے تاہم اسے جوہری ہتھیار نہیں رکھنے چاہییں۔ یہ ایک سادہ بات ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button