اہم پاکستانی خبریں

اسلامی ممالک کا نیا بلاک بننے جا رہا ہے، علامہ راغب نعیمی

شیعہ نیوز: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کو ناجائز قرار دینے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ افغان حکومت بھی پاکستان میں دراندازی نہیں چاہتی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں گروہ بندی کے باعث افغانستان میں مستحکم حکومت نہیں آ سکتی، کمانڈر سعید کے بیان کی توثیق کرتا ہوں۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ راغب نعیمی نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کیخلاف اقدامات کیے تو برادر اسلامی ممالک نے پاکستان کی آواز میں آواز ملائی، اسلامی ممالک کا نیا بلاک بننے جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی اور ہارڈن دی اسٹیٹ کمیٹی کا اجلاس

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین راغب نعیمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افغان حکومت کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کو ناجائز قرار دینے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ افغان حکومت بھی پاکستان میں دراندازی نہیں چاہتی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں گروہ بندی کے باعث افغانستان میں مستحکم حکومت نہیں آ سکتی، کمانڈر سعید کے بیان کی توثیق کرتا ہوں۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ پاکستان نے فتنہ الہندوستان کیخلاف اقدامات اٹھائے تو ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور ترکمانستان پاکستان کے ہم آواز ہوگئے، اسلامی ممالک کا نیا بلاک بننے جا رہا ہے، جو حوصلہ افزاء ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے کھل کر پاکستان کی حمایت کی اور کشمیر پر بھی ایران واضح موقف رکھتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button