پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سکردو: سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ ناصر عباس جعفری کا تکریم شہداء کانفرنس سے خطاب

میں نے مجلس وحدت کی طرف سے عمران خان کے ساتھ تحریری معاہدہ کیا ہے، اس پر دستخط کیے ہیں، اس معاہدے کا ہر حرف اور ہر سطر وہ جملے ہیں، جو شہید قائد عارف حسین کے جملے ہیں، جب تک یہ معاہدہ ہے، تب تک عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا، اگر میں تنہا بھی رہ جاؤں، پھر بھی خان کا ساتھ دوں گا

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ عمران خان کا ساتھ کیوں دیتے ہیں، ہم نے عمران خان کو زبان دی ہے، میں نے مجلس وحدت کی طرف سے عمران خان کے ساتھ تحریری معاہدہ کیا ہے، اس پر دستخط کیے ہیں، اس معاہدے کا ہر حرف اور ہر سطر وہ جملے ہیں، جو شہید قائد عارف حسین کے جملے ہیں، جب تک یہ معاہدہ ہے، تب تک عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا، اگر میں تنہا بھی رہ جاؤں، پھر بھی خان کا ساتھ دوں گا۔

سکردو میں تکریم شہداء و حمایت مظلومین جہاں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اس جرم کی پاداش میں سلاخوں کے پیچھے دھکیلا گیا ہے، جسے انہوں نے کیا ہی نہیں۔ وہ مظلوم ہے، جبر کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرگودھا، رات گئےدہشت گردوں کا شیعہ عالم دین پرگھر میں گھس کر قاتلانہ حملہ

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گلگت بلتستان کے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی سرزمین آج بھی گواہ ہے ان لمحوں کی، جب گلگت بلتستان کے غیور عوام نے اپنی جرات، قربانی اور حریت پسندی سے اس خطے کو آزاد کرایا۔ یہ خطہ کسی نے پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیا، اسے ہمارے آباؤ اجداد نے اپنے خون، جذبے اور بے مثال قربانیوں سے حاصل کیا۔ ‏جس خطے کے عوام نے وطن کیلئے قربانیاں دی ہوں، ان پر زمین تنگ کرنا، ان کے وسائل پر قبضہ کرنا، کونسا انصاف اور قانون ہے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button