اہم پاکستانی خبریں

میاں فاروق نذیر کی عید الاضحیٰ پر اسیران کی لواحقین سے خصوصی ملاقات کرانے کی ہدایت

شیعہ نیوز: آئی جی جیل خانہ جات کی طرف ساے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں مقید قیدیوں، حوالاتیوں، خواتین اور نوعمر اسیران سے ان کے لواحقین کی عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے روز صبح 09 بجے سے شام 05 بجے تک خصوصی ملاقات کروائی جائے۔

رپورٹ کت مطابق عیدالاضحی کے موقع پر پنجاب کی جیلوں میں مقید اسیران کی انکے لواحقین سے خصوصی ملاقات کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سپیشل ملاقاتوں کے انتظامات کے حوالے سے تمام سپرنٹنڈنٹ جیل کو مراسلہ جاری کر دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں مقید قیدیوں، حوالاتیوں، خواتین اور نوعمر اسیران سے ان کے لواحقین کی عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے روز صبح 09 بجے سے شام 05 بجے تک خصوصی ملاقات کروائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ دینے سے پھر انکار، پولیس ٹیم واپس روانہ

عیدالاضحی کے موقع پر خصوصی ملاقات کیلئے اسیران کے عزیز و اقارب کو کسی بھی پریشانی سے بچانے کیلئے سپشل ڈیوٹیاں لگائی جائیں اور لواحقین کی جانب سے اسیران کیلئے فراہم کردہ کھانا تلاشی کے بعد وصول کیا جائے۔

خصوصی ملاقات صرف والدین، بہن، بھائی، بیٹا، بیٹی اور بیوی سے کرائی جائے، دیگر رشتہ داروں اور دوست احباب کے ساتھ ملاقات نہ کرائی جائے، خصوصی ملاقات صرف انٹرویو شیڈ میں کرائی جائے، ڈیوڑھی میں ملاقات کی اجازت نہ دی جائے۔

مراسلے کے مطابق کسی بھی قسم کی بدعنوانی کے امکانات کے خاتمے کیلئے سپرنٹنڈنٹ جیل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگر ڈیوٹی افسران انتظار گاہ اور ملاقات شیڈ کے دورے کریں اور شکایات کا موقع پر ازالہ کریں۔ سپرنٹنڈنٹ جیل مخیر حضرات سے گوشت کی سپلائی لے کر اسیران کیلئے ڈنر کا بندوبست کریں، خصوصی ملاقات کی سینٹرل مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے نگرانی کی جائے گی اور کسی بھی قسم کی بے قاعدگی کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button