
علامہ راجہ ناصر عباس کا ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیٹ اپس کے قیام کا اعلان
تنظیمی فعالیت کو مزید مؤثر بنانے اور ملک و ملت کو درپیش چیلنجز سے مؤثر طور پر نبرد آزما ہونے کے لیے جماعت میں نئے صوبائی انتظامی سیٹ اپس کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ اس تنظیم نو کے پہلے مرحلے میں صوبائی ورکنگ کمیٹیز کا اعلان کیا گیا ہے
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تنظیمی فعالیت کو مزید مؤثر بنانے اور ملک و ملت کو درپیش چیلنجز سے مؤثر طور پر نبرد آزما ہونے کے لیے جماعت میں نئے صوبائی انتظامی سیٹ اپس کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ اس تنظیم نو کے پہلے مرحلے میں صوبائی ورکنگ کمیٹیز کا اعلان کیا گیا ہے۔ ورکنگ کمیٹی شمالی پنجاب کیلئے علامہ ملازم حسین نقوی، علامہ عبد الخالق اسدی، علامہ ظہیر کربلائی، منتظر مہدی، علامہ صدا حسین ورک، ذوالفقار اسدی، علامہ اصغر عسکری، علامہ علی اکبر کاظمی، ڈاکٹر ناظم حسین اکبر ہیں۔ ورکنگ کمیٹی برائے سنٹرل پنجاب کیلئے علامہ علی اکبر کاظمی، علامہ غلام شبیر بخاری، ڈاکٹر افتخار حسین نقوی، حسن کاظمی، سید حسین زیدی، سید شکیل نقوی ایڈووکیٹ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہری پور: ایس یو سی کے مرکزی رہنماوں اور صوبائی صدور کا اجلاس
ورکنگ کمیٹی جنوبی پنجاب کیلئے علامہ قاضی نادر علوی، علامہ ساجد اسدی اور سید انعام حیدر زیدی، ورکنگ کمیٹی شمالی بلوچستان کیلئے علامہ علی حسنین حسینی، علامہ ولایت جعفری، لیاقت علی، سید عباس، ورکنگ کمیٹی جنوبی بلوچستان کیلئے علامہ سید ظفر عباس شمسی، علامہ سہیل اکبر شیرازی اور علامہ برکت علی مطہری شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، سنٹرل پنجاب اور شمالی پنجاب کے لیے آرگنائزر علامہ علی اکبر کاظمی مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ صوبہ جنوبی پنجاب کے آرگنائزر کی زمہ داری علامہ قاضی نادر علوی کے سپرد کی گئی ہے۔ اسطرح شمالی بلوچستان کے آرگنائزر علامہ علی حسنین اور جنوبی بلوچستان کے آرگنائزر علامہ ظفر شمسی کو مقرر کیا گیا ہے۔ تمام آرگنائزر کو یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ وہ کمیٹی ممبران میں اضافہ کر سکتے ہیں۔