پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امام رضاؑ کا حرم مُبارک امت مسلمہ کیلئے مقدس اور ہماری ریڈ لائن ہے، آئی ایس او

امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان اسد رضا کا کہنا ہے کہ اگر حرم امام رضا (ع) کے قریب دوبارہ کسی بھی قسم کی جسارت کرنے کی کوشش کی گئی تو مسلمانان عالم صہیونی ریاست کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ اسد رضا کا مزید کہنا تھا کہ مقدس مقامات کا تحفظ اور دفاع ہر مسلمان پر واجب ہے، ہم خون کے آخری قطرے تک اسلامی شعائر اور حرمین شریفین کا کی حفاظت کریں گے

شیعہ نیوز: ایران کے شہر مشہد میں روضہ امام رضا علیہ السلام سے چند کلومیٹر دور صہیونی حملہ کسی صورت برداشت نہیں۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان اسد رضا کا کہنا ہے کہ فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا حرم مُبارک امت مسلمہ کیلئے مقدس اور ہماری ریڈ لائن ہے، مشہد پر حملہ کرکے صہیونی دشمن نے آلِ رسول کے چاہنے والوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ایران آبنائے ہرمز بند کرسکتا ہے؟

اسد رضا نے کہاکہ اگر حرم امام رضا (ع) کے قریب دوبارہ کسی بھی قسم کی جسارت کرنے کی کوشش کی گئی تو مسلمانان عالم صہیونی ریاست کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ اسد رضا کا مزید کہنا تھا کہ مقدس مقامات کا تحفظ اور دفاع ہر مسلمان پر واجب ہے، ہم خون کے آخری قطرے تک اسلامی شعائر اور حرمین شریفین کا کی حفاظت کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button