
ایران کا ایٹمی پروگرام پر امن ہے، رافائل گروسی
شیعہ نیوز: ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک بار پھر زور دیکر کہا ہے کہ ایران کبھی بھی ایٹمی اسلحے کی فکر میں نہیں رہا اور اس کے ایٹمی پروگرام کی ماہیت پر امن ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے تھوڑی دیر قبل، سی این این کی اینکر کرسٹینا امانپور کے پروگرام میں زور دے کر کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پر امن ہے اور اس میں کسی انحراف کا مشاہدہ نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : واشنگٹن اگر جنگ میں شریک ہوا تو ایران آبنائے ہرمز بند کر دے گا، نیویارک ٹائمز
رافائل گروسی نے اس پروگرام میں کہا کہ ” ہمیں ایران میں ایٹمی اسلحہ بنانے کی کوشش کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔”
اس سے پہلے ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا تھا کہ دو عشرے سے زائد عرصے سے اسرائیلی حکومت دعوی کررہی ہے کہ ایران ایٹمی اسلحہ بنانے کی کوشش کررہا ہے اور ہر لمحہ ممکن ہے کہ وہ ایٹمی اسلحہ بنالے، لیکن پچیس سال ہوگئے اور وہ اپنے اس دعوے کا کوئی ثبوت نہیں پیش کرسکا ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ دعوے صرف عوام فریبی ہیں اور ان کا مقصد اپنے غیر قانونی اور جارحانہ اقدامات سے رائے عامہ کی توجہ منحرف کرنا ہے۔
آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے بھی 9 جون کو ویانا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ یورینیئم کی افزودگی بذات خود کوئی ممنوعہ کام نہیں ہے۔