دنیا

اسرائیل ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے بند کرے، روس

شیعہ نیوز: روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے فوری طور پر بند کئے جائیں۔

رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ پورے علاقے اور سب سے زیادہ اسرائیل اور ایران کے پڑوسی ملکوں کے لئے بے ثباتی کے خطرہ پیدا کررہی ہے

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل ایرانی میزائل حملوں کے مقابلے میں دس بارہ دن سے نہیں ٹک سکتا، امریکی میڈیا

روسی وزارت خاربہ کے بیان کے اہم ترین نکات یہ ہیں:

– اسرائیل کے موجودہ طرفداروں نے آئی اے ای اے کے مبہم رپورٹ پیش کرنے پر مجبور کیا تھا۔

– سیاسی انتقام اور حساب برابر کرنے کے لئے مغرب کا اقدام قابل قبول نہیں ہے۔

– ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے نا قابل قبول ہیں۔

– توقع ہے کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی بغیر کسی سنسرکے ایٹمی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات کی صحیح رپورٹ پیش کرے گی۔

– اسرائیلی جارحیت بند ہونے کی صورت میں مذاکرات کے لئے ایران کی آمادگی پر توجہ دی جائے۔

– ایٹمی سمجھوتہ صرف ڈپلومیسی سے حاصل ہوسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button