Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the health-check domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /var/www/vhosts/shianews.com.pk/final/wp-includes/functions.php on line 6121
ڈبلیو ایچ او نے ایران پر صیہونی جارحیت پر خاموشی توڑ دی
دنیا

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے ایران پر صیہونی جارحیت پر خاموشی توڑ دی

شیعہ نیوز: صحت کی عالمی تنظیم ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے بالآخر سرزمین ایران پر صیہونی حملوں پر اپنی خاموشی توڑی اور اس جارحیت کو عام ایرانی شہریوں اور بچوں کی شہادت کا باعث قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق صحت کی عالمی تنظیم ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ایڈھا نوم گبریس نے اپنے سماجی رابطے ایکس پیج پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیل(صیہونی حکومت) اور ایران کے درمیان تشدد کی شدت تشویشناک ہے جس کے نتیجے میں غیر فوجیوں منجملہ بچوں کی جان جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو شکست کے خوف سے جنگ بندی کی بھیک مانگ رہے ہیں

انھوں نے لکھا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کو سب سے زیادہ تشویش ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے پر ہے کیونکہ اس سے ایرانی عوام کی صحت، ماحول حیات اور پورے علاقے پر دیر پا اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام فریقوں سے اپیل کرتے ہیں کہ امن کے قیام کے لیے کوشش کریں۔ سب سے بہادر وہی ہوتے ہیں جو امن کا راستہ اپناتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button