مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ایران کا صہیونی دشمن پر میزائلوں سے تازہ جوابی حملہ، کئی شہروں میں سائرن بج گئے

شیعہ نیوز:
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر تازہ میزائل داغے گئے ہیں جس کے بعد کئی شہروں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے جب کہ صہیونی ریاست نے اپنے شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت کردی۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایران کے نئے بیلسٹک میزائل حملے کے بعد اسرائیل کے مختلف شہروں میں سائرن بج گئے۔
تاہم، اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے تمام میزائل ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے اور بتایا ہے کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تمام میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

اسرائیلی ایمرجنسی سروس) کے مطابق اب تک کسی شخص کے زخمی ہونے یا شہری علاقوں میں میزائل گرنے کی اطلاع نہیں ملی۔

بعد ازاں، آئی ڈی ایف نے اعلان کیا کہ جن علاقوں میں سائرن بجے تھے، وہاں کے شہری اب بم شیلٹرز سے باہر نکل سکتے ہیں۔

اس سے قبل، ایران نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف ’آپریشن وعدہ صادق 3‘ کے تحت بدھ کی رات کو اسرائیل پر میزائلوں کی نئی لہر سے جوابی حملہ کیا ہے، اب تک ایک شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

اسرائیلی مسلح افواج ( آئی ڈی ایف ) نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کے طور پر بیلسٹک میزائلوں کا نیا حملہ کیا گیا ہے، جس کے بعد وسطی اسرائیل سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں کے لیے سائرن بجائے گئے ہیں، تاہم تاحال کسی علاقے میں میزائل ٹکرانے یا نقصان پہنچنے کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔

دی ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق میگن ڈیوڈ آڈوم کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ایک روکے گئے بیلسٹک میزائل کا ٹکڑا وسطی اسرائیل کی ایک ہائی وے پر ایک کار سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button