Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the health-check domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /var/www/vhosts/shianews.com.pk/final/wp-includes/functions.php on line 6121
امریکہ کو عراقی نجبا تحریک کے سیکرٹری جنرل کی وارننگ
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ کو عراقی نجبا تحریک کے سیکرٹری جنرل کی وارننگ

شیعہ نیوز: شیخ اکرم الکعبی نے امریکہ کے بدنام زمانہ صدر ٹرمپ کے گستاخانہ بیانات کے بعد زور دے کر کہا کہ اگر اسلامی امت کے ولی فقیہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے سر کے ایک بال کو بھی نقصان پہنچا تو خطے میں دشمن کے تمام فوجی اور کرائے کے فوجی نشانہ بنائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی حماقت کی صورت میں کوئی فوجی یا سفارت کار محفوظ نہیں رہے گا، اور امریکی شہریت رکھنے والا ہر شخص اور امریکہ کے براہ راست اور بالواسطہ مفادات ہمارے جائز اور قانونی ہدف بن جائیں گے، اور ہم آخری سانس تک ان کا پیچھا کرنے سے باز نہیں آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے دفاع کے لئے ہم سب سے پہلے ایران کی سرزمین پر پہنچیں گے . صاحبزادہ حامد رضا

الکعبی نے مزید کہا کہ اگر ہمیں شہادت نصیب ہوئی تو ہمارے بچے آپ سے اس کا بدلہ لیں گے۔

انہوں نے امریکی حکومت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا: "آپ اپنے بدصورت چہرے کو جمہوریت اور دفاع جیسے عنوانات سے سجا رہے ہیں، جبکہ آپ نے دنیا بھر سے صیہونی قاتلوں اور مجرموں کو اکٹھا کر کے مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر ایک جعلی ملک بنا دیا ہے۔”

الکعبی نے زور دے کر کہا کہ "جب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کہتے ہیں کہ ہم فاتح ہیں، تو آپ کے پاس شکست اور ناکامی کا انتظار کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔”

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button