مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

حزب اللہ کا ایران سے مکمل یکجہتی کا اعلان، امریکی و اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

شیعہ نیوز: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے واضح اور دوٹوک الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت ایران کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور امریکہ و قابض اسرائیل کی مشترکہ جارحیت کے خلاف ہر محاذ پر اس کا ساتھ دے گی۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حق اور باطل کے درمیان غیر جانبداری ممکن نہیں۔

جمعرات کو دیے گئے بیان میں نعیم قاسم نے کہا کہ”ہم ایران کے جائز حقوق اور امریکہ کے ظلم و جارحیت کے درمیان غیر جانبدار نہیں رہ سکتے۔ امریکہ قابض اسرائیل اور عالمی استکبار کے باطل محاذ کے مقابل ہم پوری قوت سے ایران کے ساتھ کھڑے ہیں”۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت پر ہمارا پورا اعتماد ہے، حزب اللہ کا اہم بیان

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اپنے مؤقف کو واضح انداز میں ظاہر کر رہی ہے اور قیادت و عوام دونوں سطحوں پر ایران کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حزب اللہ وہ سب کچھ کرے گی جو اس وحشیانہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہو۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ "ظالم امریکہ اور مجرم اسرائیل، ایرانی قوم کو جھکا نہیں سکتے اور نہ ہی اسلامی انقلابی گارڈز کی فولادی عزم کو توڑ سکتے ہیں”۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ایران کی مزاحمت اور استقامت دوسروں کی ذمہ داری ختم نہیں کرتی۔ انہوں نے عالم اسلام اور دنیا کے تمام با ضمیر انسانوں سے اپیل کی کہ وہ ایران کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں تاکہ اس ظلم، تکبر اور طاقت کے نشے میں چور جارح قوتوں کا راستہ روکا جا سکے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button