مشرق وسطی

غزہ سے ایران تک یہ ایک ہی معرکہ ہے، ایک ہی امت کی ایک ہی جنگ ہے، عبدالملک الحوثی

شیعہ نیوز: یمن کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے قائد عبدالملک الحوثی نے واضح کیا ہے کہ غزہ سے ایران تک کا معرکہ ایک ہی ہے، دشمن ایک ہے اور امت بھی ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف ہونے والا ظلم کسی ایک خطے کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری امت اسلامیہ کی اجتماعی آزمائش ہے۔

جمعرات کو ایک ٹیلی ویژن خطاب میں عبدالملک الحوثی نے کہا کہ "قابض اسرائیل کا بنیادی مشن، جسے مغرب کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے امت مسلمہ کو نشانہ بنانا، اسے جھکانا اور غلام بنانا ہے”۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ایک ہے اور اس دشمن کے پیچھے ایک پورا سامراجی محاذ موجود ہے جو ہر ممکن ہتھیار، طریقہ اور سازش سے امت اسلامیہ کو مٹانے پر تُلا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کا ایران سے مکمل یکجہتی کا اعلان، امریکی و اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

عبدالملک الحوثی نے کہا کہ "یہ ہفتہ فلسطینی عوام پر صہیونی درندگی کا بدترین ہفتہ ثابت ہوا ہے، جس میں شہداء اور زخمیوں کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر چکی ہے”۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ قابض اسرائیل پوری فلسطینی قوم کو اجتماعی طور پر صفحہ ہستی سے مٹانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ بچوں، خواتین اور معمر افراد سمیت کوئی بھی اس کی درندگی سے محفوظ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا "غزہ میں قابض اسرائیلی افواج کی خونریزی، انسانی ہمدردی کے نام پر دی جانے والی امداد کے گرد گھومتی ہے۔ یہ امداد اب ایک بہانہ بن چکی ہے، اور قابض اسرائیل و امریکہ کی مشترکہ سازش کے تحت اسے قتل گاہ میں بدل دیا گیا ہے”۔

عبدالملک الحوثی نے کہا کہ انسانی امداد کے مراکز اب فلسطینیوں کے لیے موت کے جال بن چکے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ قتل و غارت گری ہو رہی ہے، اور روزانہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے سختی سے کہا کہ "امریکہ، قابض اسرائیل کا مکمل حمایتی اور شریک جرم ہے، جو انسانی امداد کے مراکز کو اجتماعی قتل گاہوں میں بدلنے کی اس مجرمانہ پالیسی میں برابر کا شریک ہے”۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button