دنیا

ایران کے بارے میں کسی قسم کی غلطی نہ کرے، روس کی امریکہ کو وارننگ

شیعہ نیوز: روس نے امریکہ کو ایران کے بارے میں کسی قسم کے غلط اقدام سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

المیادین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کرملین کے ترجمان دیمتری پسکوف نے امریکہ کو انتباہ کیا ہے مشرق وسطی جنگ کے دہانے پر ہے۔ روس کے لئے یہ صورت حال کسی بھی طور پر خوش آئند نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : القسام بریگیڈز کا اسرائیلی فوجیوں پر حملہ، ایک ہلاک، 3 ٹینک تباہ

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف کسی قسم کا اقدام کرے تو ماسکو اس کو بڑی غلطی شمار کرے گا کیونکہ اس سے کشیدگی مزید بڑھے گی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گذشتہ دنوں کے دوران ایران کے خلاف کئی مرتبہ دھمکی آمیز لہجہ استعمال کیا ہے جس کے بعد عالمی سطح پر امریکہ شدید تنقید کی زد میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button