مشرق وسطی

صوریف الخلیل میں اسرائیلی آبادکاروں کی فائرنگ سے فلسطینی شہید، کئی زخمی

شیعہ نیوز: الخلیل کے علاقے صورِیف میں جمعرات کی شام قابض اسرائیلی آبادکاروں نے ایک بار پھر وحشیانہ درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ 48 سالہ محمد احمد محمود الہُور قابض آبادکاروں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔ ان کے علاوہ ایک اور فلسطینی شدید زخمی ہوا، جسے انتہائی نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ہلال احمر فلسطین کے مطابق زخمیوں میں ایک 42 سالہ شہری شامل تھا، جو گردن میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔ ایک اور 40 سالہ فلسطینی شہری کو قابض آبادکاروں کے جسمانی تشدد کے باعث پیٹ میں شدید چوٹیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے بارے میں کسی قسم کی غلطی نہ کرے، روس کی امریکہ کو وارننگ

ہلال احمر نے مزید بتایا کہ الخلیل میں اس کے عملے نے دو اور زخمیوں کو بھی ابتدائی طبی امداد دی جنہیں قابض آبادکاروں نے بے دردی سے مارا پیٹا۔ ان کی عمریں تقریباً 52 برس تھیں۔

ذرائع کے مطابق، قابض آبادکاروں نے صورِیف کے وادِ الوطاوط کے علاقے میں فلسطینیوں پر حملہ کیا، ان کی زمینوں میں آگ لگا دی اور گھروں پر دھاوا بول کر املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب سنہ2023ء کی 7 اکتوبر سے قابض اسرائیل نے امریکہ کی پشت پناہی میں غزہ میں ایک خونی نسل کشی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، جو بدستور جاری ہے۔ اس نسل کشی میں لاکھوں فلسطینی قتل، زخمی، بے گھر اور لاپتہ ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی اپیلوں اور عالمی عدالتِ انصاف کے احکامات کے باوجود، نہ قابض اسرائیل نے اپنی درندگی بند کی ہے، نہ امریکہ نے اپنی خاموش حمایت واپس لی ہے۔

اب تک جاری اس وحشیانہ مہم میں 1 لاکھ 85 ہزار سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔ 11 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں، ہزاروں خاندان نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں، جبکہ بھوک اور قحط کے باعث درجنوں بچوں نے دم توڑ دیا ہے۔ غزہ کی زمین پر تباہی کی ایسی مثال شاید ہی تاریخ نے پہلے دیکھی ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button