
رہبر انقلاب اسلامی سرخ لکیر ہیں، علامہ ساجد نقوی
جارحانہ حملے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں سامراجی صہیونیوں کا وطیرہ رہاہے البتہ مسلسل رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو مخاطب کرکے دھمکی آمیز بیانات وہ سرخ لکیر ہے جسے پار کرنے کی کوشش کی جارہی رہی ہے صہیونیوں کویا د رکھناچاہیے کہ ایسے کسی بھی ناممکن کی طرف بڑھاگیا تو اس کے سنگین ترین نتائج برآمد ہونگے
شیعہ نیوز: علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کوئی عام شخصیت نہیں بلکہ کروڑوں عوام کے رہبراعلیٰ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سامراجی و صہیونی قوتوں کی جانب سے مسلسل دھمکی آمیز بیانات پر شدید ردعمل اور آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے بیانات سمیت دیگر مراجع عظام و قائدین کی بیانات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کیا۔
علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ جارحانہ حملے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں سامراجی صہیونیوں کا وطیرہ رہاہے البتہ مسلسل آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو مخاطب کرکے دھمکی آمیز بیانات وہ سرخ لکیر ہے جسے پار کرنے کی کوشش کی جارہی رہی ہے صہیونیوں کویا د رکھناچاہیے کہ ایسے کسی بھی ناممکن کی طرف بڑھاگیا تو اس کے سنگین ترین نتائج برآمد ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ فوڈ پروگرام کی غزہ میں فاقہ کشوں کا قتل عام کی شدید مذمت، راستے کھولنے کا مطالبہ
ایران نے رہبرمعظم کی ہدایت و تائید کیساتھ ہر ممکن کوشش کی کہ معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے مگرسامراجی صہیونیوں نے بغیر کسی وجہ کے جارحیت کی جس کا جواب بین الاقوامی قوانین کے مطابق دیاگیا۔ انہوںنے مزید کہا کہ رہبرمعظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی جانب سے واضح اور دوٹوک پیغام امت مسلمہ کا ترجمان ہے، یہی وہ غیرت و حمیت مسلم ہے جس کا اظہار رہبر معظم کی جانب سے ہوا۔